3 مئی 2013 - 19:30
اپر اورکزئی ایجنسی:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،8شدت پسند ہلاک

اپر اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8شدت پسند مارے گئے۔ خیبر ایجنسی میں نامعلوم افراد نے گھرمیں گھس کر قبائلی رہنما کو قتل کردیا۔

ابنا: سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقوں قسمت ثانگہ اور شین قمر میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی۔ جس کے دوران 8 شدت پسند ہلاک ہوگئے اور ان کے 3 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔ اورکزئی ایجنسی کے علاقے بیزوٹ میں روڈ کنارے نصب بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑا کے علاقے صنوبر میں نامعلوم افراد نے قبائلی رہنما حیدر خان کے گھرمیں گھس کر فائرنگ کی۔جس سے حیدر خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

.......

/169